• news

حافظ آباد: انتظامیہ کی نااہلی ‘ ہزاروں مستحقین نگہبان رمضان پیکج سے محروم

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت ) حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ہزاروں مستحقین نگہبان رمضان پیکج سے محروم ہوکر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق نگہبان رمضان پیکج کے سلسلہ میں ضلع بھر کے 64 ہزار خاندانوںمیں 10 رمضان المبار ک تک راشن تقسیم کیا جانا تھا لیکن ضلعی انتظامیہ کی نااہلی اور نالائقی کے باعث ہزاروں مستحقین کو ڈیٹا میچ نہ ہونے کے باعث راشن سے محروم کردیاگیا۔ غریب اور مستحقین کی کثیر تعداد نے بتایا کہ نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم پر مامور عملہ ڈیٹا میچ نہ ہونے کے معمولی معمولی اعتراض لگا کر انہیں خوار کرتا رہا اور کسی نے بھی انہیں راشن نہیں دیاہے جس کی وجہ سے وہ دھکے کھاکر اپنے گھروں میں بیٹھ گئے ہیں ۔ دوسری جانب جس راش کی 10رمضان تک تقسیم کے اعلانات کئے گئے تھے ۔اسکے تھیلوںسے بھرے لوڈر رکشے اب بھی مختلف چوکوں اور چوراہوں میں کھڑے دیکھائی دیتے ہیں۔جہاں سے مبینہ طور پر عملہ من مانی کرتے ہوئے اپنے منظور نظر افراد کو راشن دینے میں مصروف ہے۔

ای پیپر-دی نیشن