فیروزوالہ : لڑائی جھگڑا ‘فائرنگ ‘2افراد ہلاک ‘8زخمی
فیروزوالہ( نامہ نگار) امامیہ کالونی میں گلی سے ملبہ اٹھانے پر جھگڑا ‘تین افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان حمزہ جاوید کو ہلاک اور دو افراد کو زخمی کر دیا ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ عمیر نے اپنے گھر کا ملبہ اٹھا کر گلی میں پھینکا تو اس دوران حمزہ جاوید اپنی گاڑی لے کرگلی سے گزرنے لگا تو اس نے عمیر کو کہا کہ کسی مزدور کو نیچے بھیج کرملبہ سائیڈ پر کریں جس پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی عمیر نے اپنے ساتھیوں رانا چاند اور اسلم وغیرہ کی مدد سے فائرنگ کر کے نوجوان حمزہ جاوید سمیت تین افراد شہروز ہمایوں اور راہگیر کو زخمی کر دیا جن کو ہسپتال لایا گا۔ حمزہ جاویدزخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔فیروز والا پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی ۔مقتول کے بھائی یاسر جاوید کی رپورٹ پر ملزموں کیخلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ صدر کی علاقہ میں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر اجنبی نوجوان کو ہلاک کر کے اس کی نعش ویران جگہ پر پھینک دی اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعش کی شناخت کیلئے قریبی آبادیوں کے لوگوں سے رابطہ کیا مگر شناخت نہ ہو سکی۔نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دیا۔ مقتول کے چہرے اور کپڑوں سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی امیر گھرانے کا نوجوان ہے ۔ نجی ٹاؤن میں بچوں کی لڑائی کے جھگڑا پر ساجد اور اس کے ساتھیوں نے حملہ کر کے تین افراد جابر حسین، علی احمد اور بابر حسین کو زخمی کر دیا جنہیںہسپتال داخل دیا ۔ کوٹ پنڈی داس کے قریب سابقہ دشمنی کی بنا پر مسلح افراد نے حملہ کر کے تین افراد سیف اللہ‘ یونس اور وقار کو زخمی کر دیا ۔فیکٹری ایریا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔