• news

وزیراعظم کے دورہ چین سے پہلے سی پیک مشترکہ کمیٹی کا اجلاس بلانے کیلئے کوششیں

اسلام آباد  (عترت جعفری ) وزیراعظم کے اپریل کے آخر میں ممکنہ دورہ  چین سے قبل سی پیک   کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس بلانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ پانچ کوریڈورز بنانے کے حوالے سے ایم او یوز کو حتمی شکل دی جا سکے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال  عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا رہے ہیں، وطن  واپسی پر اسلام آباد میں سی پیک کی مشترکہ کمیٹی کے اجلاس کے انعقاد کو حتمی شکل دیں گے۔ چین سے پہلے ہی کہہ دیا گیا ہے کہ  سی پیک کی مشترکہ کمیٹی کے اسلام آباد اجلاس کے انعقاد کے لیے  تاریخ سے آگاہ کرے۔ اس کے لیے ایک ورکنگ گروپ پہلے ہی کام کر رہا ہے۔ ان کوریڈور میں  روزگار کی فراہمی، انوویشن، گرین انرجی، انکلیو سیو  علاقائی ترقی کے کوریڈورز شامل ہیں۔ وزیراعظم کا ممکنہ دورہ  چین  اپریل کا آخر میں متوقع ہے جس کی تاریخ کا تعین کیا جا رہا ہے۔ اس دورے کے آغاز سے قبل جے سی سی کی میٹنگ میں ان پانچ کوریڈورز کو بنانے کے لیے ایم او یوز کو حتمی  شکل دینے کی کوشش کی جائے گی۔ ایم او یوز پر اگر اتفاق رائے ہو گیا تو وزیراعظم کے دورہ چین میں ان پر باضابطہ دستخط ہو جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن