توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد ترجیح : امریکہ
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ توانائی کی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد امریکہ کی ترجیح ہے۔ ہم نے پاکستان میں تقریباً 4000 میگاواٹ صاف توانائی کی صلاحیت بڑھانے میں مدد کی۔ منصوبوں کے ذریعے آج لاکھوں پاکستانیوں کے گھروں کو بجلی فراہم کر رہے ہیں۔ پانی کے انتظام سے نمٹنے کے لئے پاکستان سے مل کر کام ایگری کلچر، قاتل تجدید توانائی کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں۔