چینی قافلے پر حملہ: ایف آئی آر کیلئے پولیس کا سی ٹی ڈی کو مراسلہ
بشام (آئی این پی) بشام میں چینی قافلے پر حملے کی ایف آئی آر کے لیے پولیس نے سی ٹی ڈی کو مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلہ تھانہ بشام کے ایس ایچ او کی جانب سے ارسال کیا گیا۔ مراسلے میں دہشتگردی دفعات کے تحت ایف آئی آردرج کرنے کی استدعا کی گئی۔ مراسلے میں کہا گیا کہ بشام میں لاہور نالے کے قریب چینی قافلے پر خودکش حملہ ہوا۔ 12گاڑیوں پر مشتمل قافلہ فول پروف سکیورٹی میں اسلام آباد سے داسو ڈیم کوہستان جا رہا تھا، خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کوسٹر سے ٹکرا دی۔ واقعے کی ایف آئی آر نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کی جائے۔