ملک دشمن قوتیں پھر سی پیک منصوبے کو ہدف بنا رہی ہیں: صدر ایکس سروس مین سوسائٹی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صدر ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کے بعد افغانستان میں دہشتگردی کم پاکستان میں بڑھ گئی ہے۔ سی پیک منصوبے کو ایک مرتبہ پھر ملک دشمن قوتیں ہدف بنا رہی ہیں۔ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے۔ ملک میں ہر سطح پر اتحاد کی ضرورت ہے۔ چین جب داسو، بھاشا اور ایم ایل ون پر ہمارے ساتھ کام کرے گا تو دشمن کو تکلیف تو ہو گی۔ سیکرٹری اطلاعات ایکس سروس مین سوسائٹی عزیز احمد اعوان نے کہا کہ نو مئی واقعات میں سزائیں نہیں ملیں گی تو ایسے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔ نو مئی واقعات پر سخت کارروائی ہونی چاہئے۔