• news

ڈیٹا چوری: نادرا کے 8 افسر معطل 12 کیخلاف تادیبی کارروائی شروع 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نادرا نے ڈیٹا چوری کے معاملے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سفارش پر کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ایک درجن کے قریب افسروں کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی۔ آٹھ سے زائد افسروں کو معطل کر کے چارج شیٹ دے دی گئی۔ ترجمان نادرا نے ادارے میں جے آئی ٹی کی روشنی میں کارروائی کی تصدیق کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن