خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ہیلتھ انشورنس ورکنگ گروپ کا اجلاس ،جائزہ
لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ہیلتھ انشورنس پروگرام کے ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس ہوا۔ جس میں ڈاکٹر محمد عدنان خان، علی جان خان، سید واجد علی شاہ و دیگر نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران ہیلتھ انشورنس پروگرام میں مزید بہتری کیلئے اصلاحات کا جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت علی جان خان اور سی ای او پی ایچ آئی ایم سی ڈاکٹر علی رزاق نے اس حوالے سے بریفنگ دی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہیلتھ انشورنس پروگرام میں مزید بہتری لانا چاہتی ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن سروس پنجاب کے ہیڈافس کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے تھیلیسیمیاء سنٹر کا دورہ کرکے بچوں کی عیادت کی۔