• news

ارکان پنجاب اسمبلی کی ڈی آئی جی آپریشنز سے ملاقات ‘پولیس کے ڈھانچہ پر بریفنگ

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جیس آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی سے اْن کے دفتر میں پنجاب اسمبلی کے ممبران کی ملاقات کی۔ملاقات میں خواجہ سلمان رفیق، مجتبیٰ شجاع الرحمان،سید محمد عاشق حسین کرمانی، بلال اکبر اور سردار شیر علی شامل تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے وفد کو پولیس کے انتظامی ڈھانچہ واقدامات بارے بریفنگ دی۔ صوبائی اسمبلی کے وفد نے سید علی ناصر رضوی کے ہمراہ لاہور شہر کے مختلف تھانہ جات کا دورہ کیاجن میں اکبری گیٹ، لوہاری گیٹ، مستی گیٹ اور تھانہ نولکھا شامل ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن