پاکستانی کرکٹرز کا فٹنس کیمپ آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول میں شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل پاکستانی کرکٹرز کا فٹنس کیمپ آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول میں شروع ہوگیا جس 29 کھلاڑی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق فٹنس ٹریننگ کیمپ معمول کے پی سی بی اور آرمی ٹرینرز نے ترتیب دیا ہے۔کیمپ کا مقصد پاکستانی کرکٹرز کے فٹنس اور قوت برداشت کو معیاری بنانا اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار کرنا ہے۔