اذلان شاہ ہاکی کپ ، ڈراز کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے ڈراز کا اعلان کردیاگیا۔سلطان اذلان شاہ کپ کا 30واں ایڈیشن 4 سے 11مئی ملائیشیا میں کھیلا جائیگا، ایونٹ میں پاکستان، نیوزی لینڈ، کوریا، ملائیشیا، جاپان اور کینیڈا کی ٹیمیں شریک ہونگی۔پاکستان اپنا پہلا میچ 4 مئی کو ملائیشیا کیخلاف کھیلے گا جبکہ پاکستان ٹیم 5 مئی کو کوریا،7 مئی کو جاپا اور 8 مئی کوکینیڈا کیخلاف میچ کھیلے گی۔پاکستان ہاکی ٹیم آخری میچ نیوزی لینڈ کیخلاف 10 مئی کوکھیلے گی۔ 2 ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 11مئی کو ہوگا۔