مریم کو قائد ایوان نہیں مانتے، پرویز الٰہی کو بہتر سہولتیں دی جائیں: احمد خان بھچر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ مریم نواز کو قائد ایوان تسلیم نہیں کرتے، چھ ججز کا ایک خط ہے جس کے متعلق بات کروں گا، فی الفور جوڈیشل میں اس کی انکوائری کروانی چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ چیف جسٹس پاکستان ایک جوڈیشل کمیشن بنائیں، چوہدری پرویزالہی کی طبعیت ڈاکٹرز کے مطابق بہتر نہیں ہے، پرویزالہی کو جیل میں علاج معالجے کی بہتر سہولیات مہیا نہیں کی جا رہی، ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق ان کو علاج کی سہولیات نہیں مل رہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویزالہی متعدد بار وزیراعلی رہ چکے ہیں، حمزہ شہباز کے پروڈکشن بہت اچھے طریقے سے ہوتے تھے یہ پرویز الہی کی مہربانی ہوتی تھی، میاں اسلم اقبال کا کیا قصور ہے کہ ایک نہتے آدمی کیلئے پولیس کی نفری لگائی گئی ہے، ہم تو یہی کہتے ہیں کہ اتنا کریں جتنا یہ کل خود سہہ سکتے ہیں۔