• news

ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بناکر متعدد گھر لوٹ لئے 

لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں ،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے سول لائن کے علاقے میں فواد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے5 لاکھ روپے  آفاق کے گھر سے 5لاکھ روپے، چوہنگ میں رضا کے گھر سے 3 لاکھ روپے ، نشتر کالونی کے علاقے میں حماد کے گھر سے 2لاکھ روپے، طلائی زیورات، موبائل فون ودیگر سامان، جوہر ٹاؤن میں عبید کی فیملی سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں عامر کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون، بادامی باغ میں مقصود کی دکان سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، گلبرگ میں ناصر سے ایک لاکھ روپے، لیاقت آباد میں عابدہ سے 50 ہزار روپے اور موبائل فون، نولکھا میں وحید سے 20 ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے کاہنہ، جوہر ٹاؤن اور ڈیفنس کے علاقوں میں سے 3 کاریں، چوہنگ کے علاقے میں سے رکشہ جبکہ موہلنوال، اچھرہ، مصری شاہ، مصطفی آباد، ہنجروال، شاہدرہ ٹائون، شیرا کوٹ، ساندہ اور کوٹ لکھپت کے علاقوں میں سے 9موٹرسائیکلیں چوری کرلی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن