قصور:بچے کو چھڑی سے تشدد کا نشانہ بنانے پر ٹیچر گرفتار
قصور(نمائندہ نوائے وقت)قصور کے نواحی گاؤں جودھ سنگھ والا میں بچے کو چھڑی سے تشدد کا نشانہ بنانے پرپولیس نے ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔قصور کے نواحی گاؤں جودھ سنگھ والا کے رہائشی محمد طاہر نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرایا ہے کہ میرا 7/6سالہ بیٹا سکو ل سے جب گھر کو آیا تو وہ درد سے کراہ رہا تھااور خوف میں مبتلا تھا بچے سے پوچھنے پر پتہ چلا کہ ٹیچر طارق امین نے محض سبق نہ یاد کرنے پر چھڑی سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے میرے بیٹے کی کمر پر نیلے نشان پڑھ گئے ۔