• news

بجلی چوری نے ملکی معیشت کو بری طرح متاثرکیا ہے: اویس لغاری 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بجلی چوری نے ملکی معیشت کو بری طرح متاثرکیا ہے۔ ڈسکوز کے افسر بجلی چوری کے خاتمہ مہم میں جدت پیدا کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو افسروں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری ایک اقتصادی دہشت گردی ہے جس نے ملکی معیشت کو بری طرح متاثرکیا ہے۔ ڈسکوز کے افسران بجلی چوری کی خاتمہ مہم میں جدت پیدا کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔ بجلی چوری کی روک تھام میں حائل تمام رکاوٹیں دور کریں اور اس میں ملوث ملازمین اور افسروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن