رجم پر عملدرآمد یقینی‘ عوام کے سامنے ملزموں کو سنگسار کریں گے: امیر المومنین افغانستان
کابل (نوائے وقت رپورٹ) امارت اسلامی افغانستان کے امیر المومنین کا آڈیو بیان منظر عام پر آ گیا۔ افغانستان میں ہم زنا کی حد (رجم) پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ کھلے میدان میں عوام کے سامنے خواتین کو سنگسار کریں گے۔ اسلامی حدود نافذ کر کے مجرموں کو کوڑے ماریں گے۔ نمائندہ طالبان نے آڈیو کی تصدیق کردی ہے۔