رانا ثناء کیخلاف مقدمہ کیلئے ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں درخواست دائر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رانا ثناء اﷲ کیخلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست میں وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ رانا ثناء اﷲ کیخلاف رپورٹ پولیس کو دی۔ پولیس نے رانا ثناء اﷲ کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔ رانا ثناء اﷲ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست منظور کی جائے۔ سماعت 3 اپریل کو ہو گی۔