• news

مریم نواز کا مستحق لوگوں کو گھروں پر راشن دینا قابل تحسین:عارف سندھیلہ 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کو پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بنیں جس پر پاکستان کی ہر بیٹی کو فخر ہے اور بیرونی دنیا میں بھی پاکستان کا وقار بلند ہونے سمیت جمہوری عمل میں خواتین کا کردار مزید فعال ہوا ہے، مریم نوازآئرن لیڈی آف پاکستان ہیں مشکل وقت میں پارٹی اوروالد کے ساتھ کھڑی رہیں اور اب پنجاب کے عوام کی تقدیر بدلنے اور صوبہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے برسر پیکار ہیں، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مستحق لوگوں کو گھروں پر راشن دینا قابل تحسین ہے شہبازشریف نے جس طرح لیپ ٹاپس دئیے اسی طرح مریم نواز بھی لیپ ٹاپ اور الیکٹرک بائیکس دیں گی ۔

ای پیپر-دی نیشن