• news

امیر بالاج قتل کیس،ملزم احسن شاہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد 

  لاہور (آئی این پی ) جوڈیشل مجسٹریٹ ثروت بتول نے امیر بالاج قتل کیس میں گرفتار ملزم احسن شاہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ امیر بالاج قتل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ ثروت بتول نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی،ملزم احسن شاہ کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا گیا، پولیس نے ملزم احسن شاہ کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔ عدالت نے پولیس کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن