• news

سندھ میں ایسٹر پر مسیحی ملازمین کیلئے چھٹی  4 اپریل بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ میں ایسٹر پر پیر یکم اپریل کو مسیحی سرکاری ملازمین کیلئے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جمعرات کو سندھ حکومت کی جانب سے چھٹی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو برسی کے موقع پر جمعرات 4 اپریل کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا، جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن