سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29کا ہونے کا امکان ہے‘ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی
لاہور( این این آئی)رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29کا ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ سائنسی لحاظ سے چاند کی عمر 20 گھنٹے کے قریب اور زاویہ بھی 10ڈگری ہوگا،پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10اپریل کو ہوسکتی ہے۔