• news

 آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت ‘ 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد بھی منظور

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دیدی، آٹا درامدی گندم سے تیار کرنے کی شرط رکھی گئی ہے، اس سلسلے میں پالیسی میں ترمیم کر دی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی۔ اس سے قبل 500 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑی کو درآمد کرنے کی اجازت تھی۔وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کردی۔ اب درآمد سے قبل 500 کلو میٹر کی بجائے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ اور غیر رجسٹرڈ گاڑی کو نئی گاڑی تصور کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن