• news

مخصوص نشستوں کا حلف نہ لیا تو کے پی کے میں انتخابات ملتوی کرنے پر مجبور ہوں گے: الیکشن کمشن 

 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا حکومت کو خبردار کیا ہے کہ  اگر مخصوص  نشستوں  پر  حلف نہیں لیا گیا  تو کمیشن صوبے میں سینٹ انتخابات ملتوی کرنے  پر مجبور ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق فیصلہ جاری کردیا ہے۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ووٹ ڈالنے کے حق سے کسی ووٹر کو محروم نہیں کیا جاسکتا، الیکشن کمیشن کو  واضح اختیار  حاصل ہے کہ  وہ  درخواست گزاروں سے حلف لینے کے لیے متعلقہ انتظامیہ کو  ہدایت کرے۔ فیصلے میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سپیکر کے پی کے اسمبلی عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتے تو الیکشن کمیشن، الیکشن ایکٹ کے تحت مخصوص نشستوں پر حلف تک خیبر پختونخوا میں سینٹ الیکشن ملتوی کرسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن