• news

پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے کومبنگ آپریشن شروع

لاہور؍ حافظ آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ نوائے وقت) محکمہ جنگلی حیات نے سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر جنگلی حیات اور تحفظ شدہ پرندوں اور جانوروں کو محفوظ رکھنے کیلئے کومبنگ آپریشن شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ڈرائیکٹو کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرز وائلڈ لائف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر تحفظ یافتہ پرندوں اور جانوروں کو دس روز میں بازیاب کرائیں ان کو غیر قانونی طور پر رکھنے والوں کیخلاف وائلڈ لائف ایکٹ 1974ء کے مطابق کارروائی کریں اور اس حوالے سے عوام میں آگاہی مہم شروع کریں۔ دوسری طرف سینئر صوبائی وزیر وائلڈ لائف مریم اورنگزیب کی ہدایت پر ضلع حافظ آباد میں محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس نے تحفظ یافتہ پرندگان اور جانوروں کے غیر قانونی قبضہ کے خلاف سپیشل کومبنگ آپریشن شروع کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن