برائلر گوشت مزید 15 روپے کلو مہنگا، سبزی، پھل فروشوں کی لوٹ مار جاری
لاہور(کامرس رپورٹر) رمضان المبارک میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز پرچون سطح پر فی کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت مزید 15روپے اضافے سے634 روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 10روپے اضافے سے437 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی مزید 2روپے اضافے سے275 روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔ دوسری طرف پرچون سطح پر دکانداروں نے 17ویں روزے کو بھی کھلے عام سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی کر کے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ صارفین نے رابطہ کر کے بتایا کہ سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی زیادہ سرکاری قیمت 53روپے کلو مقرر تھی جبکہ دکانداروں نے 70روپے تک فروخت کئے۔ آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 48روپے کی بجائے60روپے، پیاز درجہ اول 190روپے کی بجائے270، پیاز درجہ دوم 170کی بجائے190، ٹماٹر درجہ اول95 کی بجائے140روپے، ٹماٹر درجہ دوم 85 کی بجائے100روپے، لہسن دیسی260روپے کی بجائے350، لہسن ہرنائی380 کی بجائے430، لہسن چائنہ595روپے کی بجائے650، ادرک تھائی لینڈ545روپے کی بجائے730، ادرک چائنہ520 کی بجائے710، کھیرا فارمی33روپے کی بجائے60، میتھی40کی بجائے60روپے، بینگن60کی بجائے80، بند گوبھی85کی بجائے100، پھول گوبھی60 کی بجائے100، شملہ مرچ250 کی بجائے300، شلجم 30روپے کی بجائے40روپے، مٹر60کی بجائے100، کریلا 290کی بجائے 340، کچنار 210کی بجائے300، سبز مرچ درجہ اول200 کی بجائے400، لیموں چائنہ100 کی بجائے250، مونگرے85 کی بجائے100، مولی14کی بجائے40روپے، پالک فارمی27روپے کی بجائے40روپے، گاجر چائنہ60 کی بجائے90روپے، گاجر دیسی40 کی بجائے65روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ پھلوں میں ایک کلو سیب گاچہ درجہ اول220 کی بجائے260، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول325 کی بجائے400، سیب سفید درجہ اول180روپے کی بجائے240روپے، کیلا درجہ اول درجن 193کی بجائے250، کیلا درجہ دوم درجن140 کی بجائے170، امرود درجہ اول190 کی بجائے220، انار قندھاری340 کی بجائے550، مسمی درجہ اول درجن125 کی بجائے190، کینو درجہ اول درجن330 کی بجائے370روپے، کینو درجہ دوم درجن180کی بجائے250، خربوزہ درجہ اول 195کی بجائے240روپے، خربوزہ درجہ دوم 105کی بجائے170روپے، سٹابری درجہ اول250کی بجائے320، سٹرابری درجہ دوم130کی بجائے200 روپے اور کھجور ایرانی 480 روپے کی بجائے600روپے فی کلو فروخت کی گئی۔