• news

پیپلز پارٹی نے بھٹو کے یوم شہادت پر جلسہ رمضان المبارک کے احترام میں ملتوی کردیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی  نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر4 اپریل  کا جلسہ رمضان المبارک کے احترام میں ملتوی کردیا گیا: ترجمان بلاول ہاؤس سریندر ولاسائی کے مطابق  شہید بھٹو کی برسی کے حوالے سے جلسہ عام 14 اپریل کو گڑھی خدابخش میں منعقد ہوگا: 14 اپریل کو ہونے والے جلسہ عام میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اہم خطاب کریں گے،گڑھی خدابخش میں 4 اپریل کو ہونے والے جلسہ عام میں پاکستان بھر سے جیالے اور عوام شرکت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن