52 ناجائز منافع خور گرفتار ،5لاکھ 2ہزار روپے جرمانے ،57افرادکیخلاف مقدمات کا اندراج
لاہور(خبرنگار)محمد علی رندھاوا نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور ڈویژن میں ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائیاں کرتے ہوئے ناجائز منافع خوروں کو 5لاکھ 2ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ ناجائز منافع خوری پر 308افراد کو جرمانے کیے گئے اور 57کیخلاف مقدمات کا اندراج ہوا ہے۔ سرکاری قیمتوں کے نفاذ کیلئے 7 ہزار 246 انسپیکشنز کی گئیں۔ جس کے نتیجے میں 52 ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کیا گیا۔