بین المسالک ہم آہنگی کیساتھ اسلاموفوبیا کا مقابلہ ممکن ہے: مہران مواحد فر
لاہور( نیوز رپورٹر)لاہور میں ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر کی جانب سے مختلف مکاتب فکر کے دینی مدارس کے علماء اور ماہرین تعلیم کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ مہران مواحد فر نے کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی کیساتھ ہی اسلاموفوبیا کا مقابلہ ممکن ہے۔ امت باہمی وحدت سے ہی اسلام دشمنوں کی سازشیں ناکام بنا سکتی ہے۔ ہمیں اپنے درمیان نفرتوں کو جگہ نہیں دینی چاہیے بلکہ وحدت و بھائی چارے کے فروغ کیلئے سب کو مل کرکام کرنا ہوگا۔ ایرانی قونصل جنرل نے غزہ کے ایشو پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف ڈٹے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت پر پاکستانی علماء کے موقف کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی عوام اسرائیل کیخلاف صف اول میں ہیں۔