ماہِ رمضان قرآن و سنت کے احکامات پر کھڑے رہنے کی تربیت دیتا ہے:لیاقت بلوچ
لاہور(خصوصی نامہ نگار) قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے سپریم کورٹ میں مبارک احمد ثانی کیس فیصلہ کیخلاف نظرثانی درخواستوں کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان، ماہِ قرآن اور ماہِ فرقان اہلِ ایمان کو قرآن و سنت کے احکامات پر استقامت سے کھڑے رہنے کی تربیت دیتا ہے۔ اسلامی تعلیمات، خاتم الانبیا والمرسلین حضرت محمد مصطفیؐاور قرآنِ کریم کے احکامات قیامت تک کیلئے حتمی اور انسانوں کیلئے خیر کا ذریعہ ہیں۔