وزیر آبپاشی کا نوٹس: پی کے پی اتھارٹی ملازمین کو جلد تنخواہیں ادا کرنے کا حکم
لاہور( نیوز رپورٹر) ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا حکومت پنجاب کے بنیادی منشور میں شامل ہے۔ تنخواہ کی بروقت ادائیگی ملازمین کا بنیادی حق ہے۔آئندہ کیلئے ان وجوہات کا تدارک ضروری ہے جو اتھارٹی ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی میں رکاوٹ بنیں۔یہ بات وزیر آبپاشی و چیئرپرسن پنجاب کھال پنچایت اتھارٹی صاحبزادہ محمد کاظم علی پیرزادہ نے محکمہ آبپاشی کے آدیٹوریم میں اتھارٹی کے ملازمین سے کہی۔