• news

پہلے قتل کروا کر پھر جھوٹے مقدمات درج کروائے جاتے ہیں:ہائیکورٹ 

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے لو ٹ مار کر کے گھروں کو جلانے کے کیس میں ملزم آفاق عرف پھاکو کی درخواست ضمانت منظور کر لی، ملزم کے وکیل  نے موقف اپنایا کہ گھر جانا یا چوری تحقیقات سے ثابت نہیں ہوئیں، ضمانت منظور کی جائے،پولیس کی جانب سے ملزمان کی پشت پناہی پر عدالت  نے اظہار برہمی کیا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے قتل کروا کر پھر جھوٹے مقدمات درج کروائے جاتے ہیں،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں سمیت لوٹ مار کی اور گھروں کو جلا دیا،مدعی نے قتل کے مقدمہ میں راضی نامہ کے لیے ملزم پر مقدمہ درج کروایا،مقدمہ میں ملزم کے گھر کی خواتین سمیت 25 افراد کو نامزد کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن