• news

30 ہزار افغان شہری حج ادائیگی کیلئے جائینگے، اخراجات خطہ میں سب سے کم  

کابل ( نوائے وقت رپورٹ)  افغانستان کی وزارت حج و اوقاف نے اعلان کیا کہ سعودی عرب نے افغان زائرین حج کا کوٹہ بڑھا دیا ہے جب کہ حج اخراجات بھی گزشتہ سال سے کم ہوں گے، رواں سال 30 ہزار افغان شہری فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جائیں گے ۔وزیر حج و اوقاف شیخ نور محمد ثاقب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سویلین کیساتھ سرکاری حکام، شہداء کے ورثاء، ایران اور پاکستان میں افغان مہاجرین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ افغانستان میں حج اخراجات خطے اور پڑوسی ممالک کی نسبت کم ہیں۔ گزشتہ سال حج اخراجات 3,924 ڈالر تھے، رواں سال  2 لاکھ 77 ہزار افغانی ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن