امارات کرکٹ بورڈ کا معاہدے کی خلاف ورزی پر کرکٹر عثمان خان کیخلاف تحقیقات کا آغاز
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے کہ کیا عثمان خان کی جانب سے پاکستان کیلئے کھیلنے کا ارادہ ظاہر کرنے کا فیصلہ متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کیساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ ایمریٹس کرکٹ بورڈ نہ صرف اپنے ساتھ کیے گئے معاہدے کی ممکنہ خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہا ہے بلکہ آئی ایل ٹی 20 اور ٹی 10 لیگز میں ان کی متحدہ عرب امارات کے مقامی کھلاڑی کے طور پر شرکت کا بھی جائزہ لے رہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ معاہدے سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ پندرہ دن میں کرلیا جائیگا۔