امپورٹڈ سامان ریلیز نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ایف بی آر ‘ممبر کسٹمز طلب
لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے بار بار یقین دہانی کے باوجود امپورٹڈ سامان ریلیز نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ایف بی آر اور ممبر کسٹمز کو طلب کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین ایف بی آر ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر وضاحت کریں۔