فیروزوالہ :پولیس تشدد سے نوجوان ہلاک‘تھانیدار سمیت 5اہلکاروں پر مقدمہ
فیروزوالہ( نامہ نگار ) تھانہ فیکٹری ایریاپولیس تشدد سے چوکی میں 25 سالہ نوجوان تنویر ہلاک ہوگیا۔ پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو اس کے بھائی اور دو رشتہ داروں کے سامنے الٹا لٹا کر پولیس کے عملے نے تشدد کا شانہ بنایا تنویر احمد کی حالت غیر ہو جانے پر پولیس ہسپتال لائی مگر وہ تشدد کی وجہ سے اندرونی اور بیرونی طور پر آنے والی ضربات کو برداشت نہ کرتے ہوئے دم توڑ گیا اسے پیشاب کے راستے سے بھی خون آرہا تھا ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز خان مروت کی ہدایت پر تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے چوکی نور شاہ کے انچارج محمد نواز پٹی، اے ایس اے عرفان علی اور دیگرعملے کے خلاف قتل اور پولیس آرڈیننس 155_ سی کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تمام عملے کو معطل کر دیا گیا ہے۔