راولپنڈی،رہائی پانیوالے پی ٹی آئی کارکنان جیل سے باہر آتے ہی دوبارہ گرفتار
راولپنڈی(آئی این پی)راولپنڈی میں سینٹرل جیل سے عدالتی حکم پر رہائی پانے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کارکنان کو جیل سے باہر آتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے ضمانت پر رہائی پانے والے 8پی ٹی آئی کارکنان کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر دوبارہ گرفتارکرلیا۔ اے ٹی سی نے گزشتہ روزملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔ملزمان بانی پی ٹی آئی کے گرفتاری کیخلاف 9مئی کو حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملے کا مقدمے میں نامزد ہیں، کارکنان میں اسد، ابرار، رضوان، احمد علی،سجاد، آصف، رضوان اور سہیل شامل ہیں۔