• news

 خرم آغا سیکرٹری داخلہ، علی ناصر رضوی آئی جی اسلام آباد تعینات

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹراکبر ناصر خاں کو تبدیل کردیا گیا۔ سید علی ناصر رضوی کو نیا آئی جی اسلام آباد پولیس تعینات کردیا گیا۔ آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دریں اثناء  آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر  خان نے سرکاری رہائش گاہ خالی کر دی۔ واضح رہے  علی ناصر رضوی ایس پی آپریشنز، ڈی پی او قصور، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سمیت اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔ علاوہ ازیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سیکرٹری داخلہ کو تبدیل کرکے خرم آغا کو تعینات کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن