• news

وزیراعظم کی برہمی، تقریبات میں سرخ قالین پر پابندی عائد

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے سرکاری تقریبات میں سرخ قالین کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے تمام سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کے لئے سرخ قالین بچھانے پر پابندی عائد کر دی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صرف سفارتی تقریبات میں پروٹوکول کے سرخ قالین کے استعمال کی اجازت ہوگی۔ 

ای پیپر-دی نیشن