• news

شانگلہ حملے کے بعد کسی کارکن کو نوکری سے نہیں نکالا: چینی کمپنی 

لاہور (خاور عباس سندھو) تربیلا 5ویں توسیعی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والی چینی کمپنی نے کہا ہے کہ ضلع شانگلہ میں خودکش حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت کے بعد سائٹ پر کام کرنے والے کسی بھی کارکن کو فارغ نہیں کیا گیا۔ پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنا لمیٹڈ (پی سی سی سی ایل) نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ تمام سائٹ ورکرز اور دفتری عملہ عارضی معطلی کے بعد کام پر واپس آجائیں گے۔ چینی کمپنی نے 26 مارچ 2024 کو جاری کردہ آفس آرڈر کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی نے کسی ورکر کو نوکری سے نہیں نکالا، کام عارضی طور پر روکا، تمام سائٹ ورکرز اور دفتری عملہ مختصر وقت کی معطلی کے بعد کام پر واپس آجائیں گے۔  کمپنی نے یہ بھی واضح کیا کہ عارضی معطلی کی مدت کے دوران تمام کارکنوں کو لیبر قانون کے مطابق حقوق دئیے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن PCCCL-T5 تربیلا پراجیکٹ کے ایڈمنسٹریشن منیجر نے جاری کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن