• news

 بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں  پولیو وائرس کی تصدیق 

اسلام آباد(خبرنگار)ترجمان وزارتِ قومی صحت نے کہا ہے کہ ملک بھر کے بچوں کی پولیو وائرس سے حفاظت کو یقینی بنانا اس وقت سب سے اہم ہے، ضلع بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ترجمان وزارت قومی صحت کے مطابق رواں سال 83 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے،ان ماحولیاتی نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے، رواں سال مثبت ہونے والے تمام ماحولیاتی نمونوں اور دو پولیو کیسز میں یہی وائرس پایا گیا ہے ترجمان کے مطابق پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو 5 سال سے کم عمر بچوں پر حملہ آور ہوتا ہے، ملک بھر کے بچوں کی پولیو وائرس سے حفاظت کو یقینی بنانا اس وقت سب سے اہم ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تمام والدین سے اپیل ہے کہ اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے لازمی پلوائیں

ای پیپر-دی نیشن