اسرائیلی بمباری: شام، 40 فوجی، 5 حزب اللہ کمانڈر، غزہ میں 8 شہید
غزہ‘ تل ابیب (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی+ اے پی پی) اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے شمالی غزہ میں قحط کے شدید خطرے کا انتباہ جاری کردیا۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کا زور دے کر کہنا ہے کہ قحط سے بچنے کیلئے انسانی امداد میں اضافے کی ضرورت ہے۔ جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے یرغمالی شہریوں کے لواحقین کو یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم رفح میں داخل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں اور اپنے کسی یرغمالی کو وہاں نہیں چھوڑیں گے۔ اسرائیلی فوج نے مشقوں کا آغاز کر دیا۔ شامی شہر حلب میں اسلحہ ڈپو پر اسرائیلی بمباری سے حزب اﷲ گروپ کے 5 ارکان سمیت 45 افراد شہید ہو گئے۔ ان میں فوجی بھی شامل ہیں جن کی تعداد 40 ہے۔ اسرائیلی حکام نے الزام لگایا حزب اﷲ کے 5 کمانڈر مار ڈالے۔ نمازیوں کو مسجد اقصیٰ میں جمعہ سے روک دیا گیا‘ سینکڑوں فلسطینیوں نے صحن میں نماز پڑھی۔