• news

ڈیفنس: نوجوان نے سر میں گولی مار لی‘ پتوکی اور منکیرہ میں بھی خودکشیاں 

لاہور (نامہ نگار) مختلف واقعات میں خاتون اور دو نوجوانوں نے خودکشی کر لی۔ ڈیفنس سی کے علاقے ایڈن سٹی میں 31 سالہ احمد عبدالرؤف کی سر میں گولی لگی لاش ملی‘ شبہ ہے کہ نوجوان نے خود کو سر میں گولی مار کر خودکشی کی۔ پولیس کا کہنا ہے واقعہ قتل ہے یا خود کشی اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق پتوکی کے نواحی علاقے ہنجرائے کلاں روڈ چک 25میں بھٹہ خشت میں شادی شدہ خاتون مافیاں بی بی نے نامعلوم وجوہات پر چھت کے ساتھ دوپٹے کا پھندا بناکر لٹک کر خودکشی کرلی۔ صدر پتوکی پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ دریں اثناء سرگودھا سے نمائندہ خصوصی کے مطابق منکیرہ کے علاقہ گوہر والا میں والدین کی جانب سے موبائل فون خرید کر نہ دینے پر نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن