پرویز الہٰی کو مزید چند دن ہسپتال میں رکھا جاسکتا ہے، ہسپتال ذرائع
اسلام آبا د(این این آئی)سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔پمز ہسپتال کے ذرائع کے مطابق پرویزالہٰی کا بلڈ پریشر، شوگر نارمل ہے۔ پمز ہسپتال کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم دوبارہ پرویزالہٰی کا معائنہ کرے گی، پرویزالہٰی کو مزید چند دن ہسپتال میں رکھا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل پرویز الہٰی کو رات گئے پسلیوں میں درد کی شکایت اٹھی تھی، درد کم کرنے کے لیے ڈاکٹرز نے پرویز الہٰی کو پین کلر دی تھیں۔پمز ہسپتال کے ذرائع کے مطابق پسلیوں میں درد کی وجہ سے پرویز الہٰی کو بیٹھنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔