ٹربیونل نے 4 نااہلی درخواستوں پر الیکشن کمشن سے جواب مانگ لیا
لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے این اے 111 ننکانہ صاحب سے پی ٹی آئی کے ایم این اے ارشد ساہی، پی پی 10 پنڈی کے (ن) لیگی ایم پی اے نعیم اعجاز، این اے 53 پنڈی کی نااہلی کی درخواست پر الیکشن کمشن سے عیدالفطر کے بعد تحریری جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے ایم این اے کو بھی طلبی نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے نوٹس کی تعمیل اخبارات اور پی ٹی وی کے ذریعے کرانے کی ہدایت کردی۔ پی پی 38 حافظ آباد سے (ن) لیگی ایم پی اے ضمیرالحسن بھٹی کی نااہلی کی درخواست پر الیکشن کمشن سے عیدالفطر کے بعد تحریری جواب طلب کر لیا۔ این اے 53 پنڈی سے (ن) لیگ کے ایم این اے راجہ قمر الاسلام کی نااہلی کی درخواست پر الیکشن کمشن سے تحریری جواب طلب کر لیا۔