امریکہ کی اڈیالہ جیل میںبانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر وضاحت
واشنگٹن(این این آئی) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا ان کے پاس سفیر کی سرگرمیوں کے بارے میں کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہے۔یاد رہے گزشتہ ہفتے کانگریس کی ایک سماعت میں کچھ امریکی قانون سازوں نے سفیر پر زور دیا کہ وہ عمران خان سے ملاقات کریں تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا ان کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک تو نہیں کیا گیا۔