• news

عون چودھری کی کامیابی کیخلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر 

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس فیصل زمان خان نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست جسٹس علی باقر کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

ای پیپر-دی نیشن