• news

سعودی، بھارتی تاجر جدہ اسلامک پورٹ کی نئی سروس شروع کریں گے 

جدہ (امیر محمد خان سے) بھارت اور سعودی عرب میں تجارت کو فروغ دینے کیلئے سعودی اور بھارتی تاجر جدہ اسلامک پورٹ کی نئی سروس شروع کی جارہی ہے۔ اس سروس سے دونوں ملکوں کے تاجر مستفید ہوں گے اور تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔ سعودی پورٹس اتھارٹی نے جمعرات کو کہا کہ ڈنمارک کی لاجسٹک کمپنی یونیفیڈر نے سعودی بندرگاہ پر ''RGI'' شپنگ سروس متعارف کرائی ہے۔ یہ اقدام مملکت کو ہندوستانی بندرگاہوں سے جوڑتا ہے، اس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں سہولت فراہم کرنا اور برآمد کنندگان اور سپلائرز کے لیے تیز رفتار اور محفوظ حل پیش کرنا ہے۔ ایک بیان میں سعودی پورٹ اتھارٹی نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ معاہدہ مملکت کے ٹرمینلز پر سرمایہ کاروں کے درمیان اعتماد پیدا کرے گا اور بحری نقل و حمل اور لاجسٹک خدمات کو تقویت دے گا۔ نئی شپنگ سروس جدہ ٹرمینل کو ہندوستان میں موندرا اور نہوا شیوا کی بندرگاہوں، متحدہ عرب امارات میں جبل علی اور مصر میں سوکھنا کو باقاعدہ ہفتہ وار دوروں کے ذریعے جوڑتی ہے، جس کی گنجائش 2,824 بیس فٹ کنٹینرز ہے۔

ای پیپر-دی نیشن