• news

کریک ڈائون جاری لیسکو، فیسکومین مزید417بجلی چوری پکڑے گئے

لاہور‘ کامونکی (این این آئی+ نمائندہ خصوصی) لیسکو اور فیسکو میں گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران 412 بجلی چور پکڑے گئے ہیں۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں  کے خلاف مہم جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 380 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،149 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں14 کمرشل، 1زرعی اور 365ڈومیسٹک تھے جنہیں منقطع کرکے ان کو 2لاکھ 32 ہزار 389 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت 69لاکھ 24  ہزار 798روپے بنتی ہے۔ دوسری طرف  گزشتہ روز دوران چیکنگ فیسکو ٹیموں نے 27 بجلی چوروں کو دھر لیا جن کو 44ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 15لاکھ 79ہزار سے زائد کے جرمانوں کے بل جاری کئے گئے ہیں۔ فیسکو ریجن میں202 روز سے جاری بجلی چوری کی خصوصی مہم کے دوران کل 7031بجلی چوروں کو مجموعی طور پر ایک کروڑ66لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 74کروڑ 76لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ فیسکو ٹیموں اور پولیس فورس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 5674 بجلی چوروں کو گرفتار جبکہ 6954 کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کروایا گیا۔ کامونکی میں ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے پانچ افراد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ گزشتہ روز سٹی اور واہنڈو پولیس نے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے عامر شہزاد ‘ امیر علی‘ غلام مرتضیٰ ‘ ظفر اقبال اور انور کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن