میانوالی: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ‘ سسر اور داماد قتل‘ ساس سمیت 2 زخمی
میانوالی (نمائندہ نوائے وقت) جی پی او چوک میانوالی میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سسر داماد سمیت قتل جبکہ ساس سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ حبیب اللہ اپنے داماد محمد اشفاق بلوچ، اپنے کزن شیخ سلیم اللہ اور اپنی بیوی زینت جہاں کے ہمراہ کار میں جا رہا تھا کہ جی پی او چوک میانوالی میں موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ حبیب اللہ اور اشفاق بلوچ کو ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ذرائع کے مطابق مقتول شیخ حبیب اللہ فیملی سمیت قتل کے مقدمہ میں بند اپنے بیٹے اجمل کی سنٹرل جیل میانوالی میں ملاقات کرکے واپس جا رہا تھا۔