وزیراعظم سمیت انکے وزراء کاتنخواہوں ،سرکاری مراعات سے دستبردار ہونا خوش آئند ہے:اسماء نازعباسی
لاہور( نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ممتاز رہنما ء اورممبر پنجاب اسمبلی اسماء نازعباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف سمیت ان کے وزراء کاتنخواہوں کے ساتھ ساتھ سرکاری مراعات سے دستبردار ہونا خوش آئند ہے۔ان کے اس اقدام سے ملک میں بچت کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ مادروطن کے فرض شناس اورنبض شناس وزیراعظم میاں شہبازشریف نے معیشت کی نبض پرہاتھ رکھ دیا ہے۔وہ اشرافیہ سمیت کسی طبقہ یافرد کوقومی وسائل کے ضیاع کی اجازت دینے کیلئے تیار نہیں۔